میں نے اپنے حالیہ دور نمائندگی میں صوبائی حلقہ انتخاب کے لیے پانچ ارب سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے صاحبزادہ محمد گزین عباسی
ماضی میں ہمیں شہر احمد پور شرقیہ میں انتہائی کم سپورٹ حاصل تھی مگر الحمدللہ اب شہر کے ہر وارڈ اور گلی کوچے میں میرے ساتھی اور سپورٹرز موجود ہیں
آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کی سماجی شخصیت محمد یامین کمبوہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو محمد یامین کمبوہ اور ان کے ساتھیوں ظفر غوری قاسم شبیر اور مبشر خان کی جانب سے میاں گزین عباسی کی حمایت کا اعلان
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ دور نمائندگی میں اپنے صوبائی حلقہ انتخاب کے لیے پانچ ارب سے زائد کے ترقیاتی منظور کرائے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف محلہ جات کے نمائندہ افراد پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے سماجی شخصیت محمد یامین کمبوہ کی قیادت میں ان کی اقامت گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی جبکہ محمد ظفر غوری مبشر خان اور قاسم شبیر اس وفد میں شامل تھے -صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد پور اوچ دو رویہ سڑک ، ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور پختہ سڑکوں کی تعمیر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ، شہر احمدپور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کے گلی کو چوں اور محلہ جا ت میں ٹف ٹائلز بچھانے کے علاوہ بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لیے نئی مشینری کی خریداری بھی میرے منصوبوں
میں شامل ہے – صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ انہوں نے تین انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے ایک میں انہوں نے شکشت کھائی جبکہ دو میں انہوں نے کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اس کے نتیجے میں اپنے سیاسی معاملات کی سمت درست کی ہے -امیدوار صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں میرے والد صاحبزادہ محمد عثمان عباسی سمیت ہمیں شہر احمد پور شرقیہ میں بڑی کم سپورٹ حاصل تھی لیکن الحمدللہ اب شہر کے ہر گلی کوچے اور وارڈ میں میرے سپورٹر اور ساتھی موجود ہیں انشاءاللہ آٹھ فروری کو ہم کامیاب ہوں گے اور اس کے بعد ہم دوبارہ صوبائی حلقے میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے اس اس موقع پر سماجی شخصیت محمد یامین کمبوہ اور وفد میں شامل ان کے ساتھیوں نے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ آٹھ فروری کو انہیں اپنے اپنے وارڈ میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے-