اوچ شریف و نواحی مواضعات میں طوفانی بارش سے تباہی

اوچ شریف و نواحی مواضعات میں طوفانی بارش سے تباہی ، درجنوں کچے مکانات منہدم ، 13 سالہ لڑکا حسنین پانی میں ڈوب کر جاں بحق
طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی درجنوں مکانات منہدم، بجلی کے میٹر جل گئے، پانی سے بھرے نالے میں ڈوب کر 13 سالہ بچہ جاں بحق، شہر کی سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل،فصلات کو بھی شدید نقصان، تفصیل کے مطابق اوچ شریف اور نواح میں وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے ، جس سے معمولات زندگی بری طری متاثر ہو گئے، خیر پور ڈاہا کے نواحی بستی حافظ کمال میں پنل موہانہ کا 13 سالہ بیٹا حسنین بارش میں نہانے گیا اور گھر کے قریب پانی کے گہرے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی، دریں اثناء طوفانی بارشوں کے سبب درجنوں مکانات گر گئے ہیں محلہ بخاری میں مستری شاکر، اور شاہد کے گھر کی دیواریں منہدم ہو گئیں جبکہ موضع رتڑ نہڑانوالی کے رہائشی مختیار احمد مرحوم کے گھر کی چھت گر گئی جبکہ بستی کے اکثر افراد کے گھروں کی دیوار اچانک زوردار دھماکہ سے گر گئیںشدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور درجنوں بجلی کے میٹر جل گئے ہیں دوکاندار ، دھیاڑی دار محنت کش ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں کئی علاقوں میں زمینوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑے رہنے سے فصیلں خراب ہو گئی ،کاشتکاروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اوچ شریف کے نواحی علاقوں میں شدید موسلادھاربارش نے تباہی مچادی نشیبی علاقے زیرآب آگئے مواصلاتی نظام درہم برہم درجنوں کچے جھونپڑی نما مکانات منہدم علاقے میں سیلانی صورتحال عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بجلی کاطویل بریک ڈائون شدید بارش کی وجہ سے درجنوں کچے جھونپڑی نما مکانات تہس نہس ہوگئے کپاس‘گنا‘مرچ ٹماٹر سمیت کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو شدید نقصان علاقے میں سیلابی صورتحال وہیں۔ شہری علاقوں میں شدید موسلا دھاربارش کی وجہ سے گٹر نالے ابل پڑے اور گلیاں جوہڑکامنظر پیش کرنے لگیں بارش کاپانی گھروں میں داخل جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ہرطرف بدبو ہی بدبو ہے جس کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں