Advertisements

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

Chanigoth
Advertisements

ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اعلیٰ حکام سے مطالبہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 50 روپے فی لیٹر تک نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، جس کے باعث عوام بدستور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، لیکن قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

Advertisements