کپاس کی اوسط پید اوار میں کمی کے باوجود نرخوں میں کمی کاسلسلہ جاری

نرخوں میں پانچ سوروپے فی من کمی سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی
اس سال کپاس کی فصل کی اوسط پید اوار میں انتہائی کم ہے اور فی ایکڑ پیداوار صرف آٹھ سے دس من رہ گئی ہے
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) کپاس کی اوسط پید اوار میں کمی کے باوجود نرخوں میں کمی کاسلسلہ جاری۔ نرخوں میں پانچ سوروپے فی من کمی سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ تفصیل کے مطابق اس سال کپاس کی فصل کی اوسط پید اوار میں انتہائی کم ہے اور فی ایکڑ پیداوار صرف آٹھ سے دس من رہ گئی ہے۔ اوسط پید اوار کم ہونے کے باوجود پھٹی کے نرخوں میں روز بروز کمی آرہی ہے۔ اور ایک ہفتہ قبل آٹھ ہزار دو سوروپے میں فروخت ہورہی تھی۔ اس کے نرخ گر کر سات ہزار چھ سوروپے پر آگئے ہیں جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ ایک تو فصل کی پید اوار کم ہے اوپر سے نرخ بھی نہیں مل رہے انہوں نے کہا کہ ان نرخوں میں پھٹی فروخت کرکے ہمارے پید اواری اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور کھل بنولہ پر جی ایس ٹی ختم کرے تاکہ پھٹی کے نرخ بہتر ہوسکیں۔