Advertisements

ستارویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شاندار ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی

desert-motorbike-rally
Advertisements

ریلی قلعہ ڈیراور کے مقام پر شاہی قبرستان سے شروع ہو ئی جسکا ٹریک 75 کلو میٹر پر محیط تھا
ملک بھر سے 30 موٹر بائیک سواروں نے ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی میں حصہ لیا

بہاول پور: 10/فروری ( ) 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شاندار ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 30 موٹر بائیک سواروں نے شرکت کی۔ ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی2022ء قلعہ ڈیراور کے مقام پر موجود شاہی قبرستان سے ملحقہ علاقے سے شروع ہوئی جس کا ٹریک 75 کلومیٹر پر محیط تھا۔ اس موقع پر چیئرمین کراس روٹ کلب پاکستان مکرم خان ترین اور رئیس احسان نے اپنی ہیوی بائیکرز ٹیم کے ہمراہ بطور خاص شرکت کی۔ اس کے علاوہ سندھ سے رئیس محبوب خان، رئیس حاجی خان،ایس ڈی او سی ڈی اے امتیاز لاشاری، ٹی ڈی سی پی سے فیاض احمد، نعمان خان اور بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی 2022 ء میں شوکت پرہار نے 75 کلو میٹر ٹریک کا فاصلہ 48 منٹ 9 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح صابر شیر نے 48 منٹ 54 سیکنڈ میں ٹریک کور کیااوردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شفیق مہرنے ڈیزرٹ موٹر بائیک کا ٹریک 49 منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شرکائے ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی نے شاندار انتظامات اور خوبصورت مقابلہ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنربہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا۔

Advertisements