Advertisements

قران مجید کی بے حرمتی سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے تنظیم فلاح و بہبود ڈیرہ نوا ب صاحب کا حکومت سے مطالبہ

Dera Nawab Sahib
Advertisements

 احمدپورشرقیہ (   نامہ نگار) تنظیم فلاح و بہبود ڈیر ہ نواب صاحب کا اجلا س بمقام میاں فیض الحسن صدر تنظیم  منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی الحاج محمد سلیم غوری ، سرپرست اعلیٰ تنظیم فلاح و بہبود تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض  سید مشتا ق حسین شاہ جنرل سیکرٹری نے اد اکئے ۔ اجلاس میں سویڈن میں قر آن پاک کی بے حرمتی بارے قرار داد مذمت منظور کی گئی۔ اور ان کے سفیر کو ملک بد ر کرنے کا  مطالبہ کیا گیا۔ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہا و  ل پو رمیں ہونے والے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی ۔ اور شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ آخر میں شہزاد محمد گزین عباسی  سابق ایم پی اے  کا شکر یہ اد اکیا  گیا کہ انہوں نے تنظیم کے مطالبہ پر ڈیر ہ نواب صاحب  اور گر د ونواح میں ٹف ٹائل اور سیوریج اور سڑکوں کا جا ل بچھایا ۔  اس سے قبل تنظیم کے وفد  نے اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی اور چیف آفیسر بلدیہ سے ملاقات کی اور انہوں نے ڈیر ہ نواب صاحب کی صفائی اور سیوریج کے بارے مسائل بتا ئے افسران بالا نے حل کر نے کی یقین دھانی کرائی۔ اس مو قع پر سردار غلام قادر کھمبڑا ، مہر محمد  عیسیٰ ، مہر مقصود احمد ، ممتاز خان، ملک حبیب الرحمن، راؤ محمد امین، زاھد حسین حیدری، محمود سعیدی ، اور دیگر ممبران موجود تھے۔