ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس حاصل پور اظہر حسین نے تھانہ سٹی تھانہ صدر تھانہ قائم پور کا ملاحظہ کیا اور ریکارڈ کی چانچ پڑتال کی
انھوں نے تینوں تھانوں کے محرران کو ہدائیت کی کہ وہ متعلقہ ریکارڈ کی فوری تکمیل کریں روزنامچہ کو اپ ڈیٹ رکھیں عدالتی احکامات کی فوری تکمیل کریں
حاصل پور: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل حاصل پور اظہر حسین نے تھانہ سٹی تھانہ صدر تھانہ قائم پور کا ملاحظہ کیا اور تمام ریکارڈ کی چانچ پڑتال کی انھوں نے حوالات مال خانہ ریکارڈ روم فرنٹ ڈیسک دفاتر محرران کا معائنہ کیا انھوں نے تینوں تھانوں کے محرران کو ہدائیت کی کہ وہ متعلقہ ریکارڈ کی فوری تکمیل کریں روزنامچہ کو اپ ڈیٹ رکھیں
عدالتی احکامات کی فوری تکمیل کریں حوالات میں بغیر اندارج مقدمہ و اندراج گرفتاری کسی بھی ملزم کو نہ رکھا جائے حوالات کی صفائی بہتر ہونی چاہیے کیمرہ جات فعال ہونے چاہیں جبکہ ڈی ایس پی نے تفتیشی افسران و ایس ایچ اوز کو ہدائیت کی کہ وہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں اور مقدمات کی تفتیش کو مقررہ مدت کے مطابق تکمیل کرکے چالان عدالت میں پیش کریں تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاو کیا جائے پولیس گشت کو فعال کیا جائے کرایہ داری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے جائے فرنٹ ڈیسک پر آنے والی شکایات و درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے تھانوں کی صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے

