Advertisements

ملک ظہیر اقبال چنڑ کا دریائے ستلج پر ایمپریس برج کا دورہ، فلڈ ریلیف و حفاظتی اقدامات کا جائزہ

Deputy speaker Punjab assembly Empress Bridge Sutlej river Visit
Advertisements

خالد محمود بابر وارن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان و دیگر افسران موجود تھے

سیلاب سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سیلابی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

Advertisements


بہاول پور: 28/اگست : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے دریائے ستلج پر واقع ایمپریس برج کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف و حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے بریفنگ لی۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول جھوک شیرا کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خالد محمود بابر وارن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان و دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سیلابی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اور بحفاظت نقل مکانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کو مل کر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا تو حفاظتی زمیندارہ بندوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اطلاعات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بروقت انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بہاولپور، ریسکیو ایمرجنسی سروسز، پولیس، پاک فوج، ہائی وے اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ بہترین اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کو نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ سیلاب سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ بہاول پور کی جانب سے تیرا پتی،ملک اعظم والا، بستی یوسف والا، احمد والا کی متاثرہ آبادی کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔