Advertisements

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور میاں عبدالغفار وٹو سمیت سرکردہ شخصیات کی سابق گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن سے اُنکے چچا میاں عتیق الرحمن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

Baligh ur Rehman
Advertisements

سابق گورنر پنجاب کی اقامت گاہ پر تعزیت کر نے والوں کا تانتا بندھ گیا ،میاں عتیق الرحمن کے صاحبزادے میاں نبیل الرحمن اور بھانجوں قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

مدیر احسان احمد سحر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ سید نجم الحسن بُخاری اور ملک محمد سجاد کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب میاں محمدبلیغ الرحمٰن، میاں نبیل الرحمن ،قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی

Advertisements

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کے چچا میاں عتیق الرحمن کے انتقال پر ان کی اقامت گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا- پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ، بہاول نگر کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالغفار وٹو کے علاوہ ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں کی سرکردہ شخصیات عمائدین سیاسی اور سماجی اور مختلف دینی تنظیموں کے عہدیداروں نے آج بہاولپور میں سابق گورنر پنجاب کی اقامت گاہ پہنچ کر ان سے ان کے چچا میاں عتیق الرحمن کے انتقال پر اپنے دلی رنج غم کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے میاں عتیق الرحمن مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی میاں عتیق الرحمن مرحوم کے صاحبزادے میاں نبیل الرحمن اور اُنکے دونوں بھانجے قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید بھی اس موقع پر موجود تھے –

دریں اثناء مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ بہاولپور سید نجم الحسن بُخاری اور ملک محمد سجاد کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب کی رہا ئش گاہ بہاولپور انجینئر محمد بلیغ الرحمن ، میاں نبيل الرحمٰن ،قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے میاں عتیق الرحمن مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی