Advertisements

ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر سمیرا اشرف کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک وزٹ

Deputy Secretary Health surprise visit to Tehsil Headquarters Hospital Ahmedpur Sharqia
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  ڈاکٹر سمیر ا اشرف  کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عارف غوری کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمر جنسی کا وزٹ کیا ۔ اور وہاں پر علاج کے لئے آنے والے مریضوں سے طبی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس مو قع پر ڈاکٹر عارف غوری نے اُنہیں بریفنگ دیتے ہوئے  بتا یا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہسپتال میں ایوننگ شفٹ کا بھی آغاز کرکے ڈاکٹر ز کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ اور مریضوں کو ہرقسم کی ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں  نے ہسپتال کے عملہ کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے اطمینان کا اظہا رکیا۔