ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاول پور چودھری خورشید احمد کا اوچ شریف کا دورہ

یونین کونسلوں میں جاری پی ایس ای آرز رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیااور اپنے گھرانوں کی رجسٹریشن کے لیے آنے والے افراد سے اس بابت تبادلہ خیال کیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاول پور چودھری خورشید احمد کا اوچ شریف کا دورہ، یونین کونسلوں میں جاری پی ایس ای آرز رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاول پور چودھری خورشید احمد نے گزشتہ روز سب تحصیل اوچ شریف کا دورہ کیا اور یونین کونسلوں اوچ گیلانی، اوچ بخاری، چناب رسول پور اور خرم پور میں قائم پی ایس ای آر رجسٹریشن سنٹر میں گھرانوں کی سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت کی جانے والی رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اور اپنے گھرانوں کی رجسٹریشن کے لیے آنے والے افراد سے اس بابت تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر یونین کونسل سیکرٹری عمران حسین گشکوری نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو پی ایس ای آر رجسٹریشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی، دورے کے دوران چودھری خورشید احمد نے کہا کہ مقامی شہری پی ایس ای آر رجسٹریشن سنٹر میں جا کر اپنی بروقت مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے لیے خاندان کا سربراہ یا کوئی بھی فرد اپنے اہل خانہ کے شناختی کارڈ اور بچوں کے بے فارم ساتھ لے جا کر اپنی رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔