Contact Us

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان سید ایوب بخاری نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Deputy Director Food Syed Ayub Bukhari

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) سید ایوب بخاری نے لاء ڈیپارٹمنٹ  پی ایچ ڈی میں %81  نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی اور ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کا ٹائٹل حاصل کرلیا -ڈاکٹر سید ایوب بخاری کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے اور حال وہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان  تعینات ہیں جنہوں نے امسال پی ایچ ڈی لاء کا امتحان دیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور  سے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوئے یاد رہے کہ انہوں نے  لاء ڈیپارٹمنٹ میں ہی 2012  میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور اب انہوں نے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے علاقہ مکینوں کے علاوہ  احمد پور یونین آف جرنلسٹس  کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر چیف کوارڈینیٹر سلیمان فاروقی چیئرمین وزیر احمد کھوکھر اور صدر  ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کے علاوہ تمام عہداداران نے ان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبار ک باد پیش کی- یاد رہے کہ ڈاکٹر سید ایوب بخاری مقامی صحافی سید صفدر بخاری کے بڑے بھائی سید اکبر بخاری ایڈوکیٹ (ریٹائرڈ لیگل انسپکٹر) کے فرزند ارجمند ہیں۔

مزید پڑھیں