Contact Us

ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کی دانش سکول حاصل پور میں منعقدہ سالانہ سپورٹس کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

Deputy Commissioner Bahawalpur participated in sports event at Danish School

بہاول پور:14/ نومبر( )ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے دانش سکولز اور سنٹرآف ایکسی لینس کے زیر اہتمام دانش سکول حاصل پور میں منعقدہ سالانہ سپورٹس 2022ء کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمانِِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُشنہ طاہر، پرنسپل گرلز کیمپس شہلا فرحان، پرنسپل بوائز کیمپس دانش سکول حاصل پور رانا محمد اکرم، اساتذہ، طلبہ و طالبات موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دانش سکولز اور سینٹر آف ایکسی لینس کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے اظہارِِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز سپورٹس میگا ایونٹ حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ اس سے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا موقع ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت اور ہونہار ہیں۔ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور جوش و جذبہ سے تعلیم حاصل کریں اور کھیلوں کے میدان میں شاندار نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور کامیابیاں حاصل کریں۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ نے بتایا کہ دانش سکولز کے طلبہ و طالبات نے کھیل کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں