Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا

Deputy Commissioner Zahid Parvez Waraich inaugurated the national polio prevention campaign
Advertisements

بہاول پور:14/جنوری( )ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بہاول پور ضلع میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر انجم اقبال، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید تنویر شاہ، ڈی ایچ او (پریونٹو میڈیسن) ڈاکٹر خالد محمود آرائیں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خاور ضیاء ملک، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر شیراز اور دیگر متعلقہ آفیسرز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی ٹیموں کے ارکان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں تاکہ بچے جسمانی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے ساتھ فنگر مارکنگ کی جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے بتایا کہ 16جنوری سے 20جنوری تک کی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس دوران 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ 16سے 18جنوری تک پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رہنے کے قطرے پلائیں گی اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو 19اور 20جنوری کو کیچ اپ ایکٹیوٹی کے تحت پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران 3168موبائل ٹیمیں، 195فکسڈ ٹیمیں اور 136ٹرانزٹ ٹیمیں فیلڈمیں فعال ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو ورکرز فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور متعلقہ افسران فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیوسے بچاؤ کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔.