ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کنال ویو پارک اور گلشن پارک ویلکم سائن بورڈ یزمان کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں موجود علاج معالجے کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا
اسسٹنٹ کمشنر یزمان ڈاکٹر رضوان اشرف اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر و سروسز محمد ارسلان رفیع اس موقع پر ہمراہ تھے
یزمان ( میاں عبید اللہ نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کنال ویو پارک اور گلشن پارک ویلکم سائن بورڈ یزمان کا دورہ کیا انہوں نے پارک کے اطراف درختوں کے تنوں کو رنگ و روغن اور پارک میں صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان ڈاکٹر رضوان اشرف اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر و سروسز محمد ارسلان رفیع ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کے میڈینز اور سڑک کے اطراف موجود درخت کے تنے خوبصورت انداز میں پینٹ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور درخت دیمک اور دیگر کیڑوں سے محفوظ رہیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر یزمان نے بتایا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے میڈین اور سڑکوں کے اطراف درختوں کے تنوں کو روغن کیا جارہاہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انورجپہ نے میونسپل کمیٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام دوست سہولت سینٹر کا معائنہ کیا۔اس سنٹر میں ایک ہی چھت تلے لوگوں کو نقشہ کی منظوری۔ میونسپل کمیٹی کے متعلق شکایات، مین ہولز کورز، پیدائش اموات کا فوری اندراج فوری سرٹیفیکیٹ، نکاح اور طلاق کے سرٹیفیکیٹ کا اجرا کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود علاج معالجے کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل وارڈ میں داخل مریض سے ادویات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ایکسرے مشین، لیباٹری اور ڈسپنسری کا معائنہ کیااور ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر یزمان کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چک نمبر 42 ڈی بی تحصیل یزمان میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 42 ڈی بی بھی گئے اور وہاں پر صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے امور کا جائزہ لیا۔