ڈپٹی کمشنر بھاول پور ظہیر انور جپہ کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا سرپرائز وزٹ
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جنرل وارڈ میں ایک ایک مریض کے بیڈ پر جا کر ان سے علاج معالجہ کی صورت حال ادویات کی فراہمی کے بارے میں پوچھا
حاصل پور: ڈپٹی کمشنر بھاول پور ظہیر انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خاں ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر کے ہمراہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا سرپرائز وزٹ کیا ڈی سی نے ہسپتال میں جنرل وارڈ میں ایک ایک مریض کے بیڈ پر جا کر ان سے علاج معالجہ کی صورت حال ادویات کی فراہمی کے بارے میں پوچھا اور ان کی خیریت دریافت کی مریضوں نے علاج معالجہ کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مریضوں نے واش رومز میں پانی کی عدم دستیابی کی شکائیت کی ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو حکم دیا کہ فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کرائی جائے ڈائلاسز یونٹ ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کی صورت حال کو بھتر بنانے کا حکم دیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی صورت حال کوبہتر بنانے مریضوں کی دیکھ بھال اور فری ادویات کے علاوہ تمام تر طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کی جارہی ہے مریضوں کے علاج اور ان کو سہولیات کی فراہمی میں غفلت کسی صورت میں برداشت نہی کی جائے گی ڈاکٹرز و ہسپتال سٹاف مریضوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور ان کے علاج معالجہ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بلدیہ کے ملازمین شعبہ انکروچمنٹ جو قبضہ مافیا کے حملہ کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے ان کی عیادت کی اور ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر کو ہدائیت کی کہ بلدیہ ملازمین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقعہ پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مبارک علی ایڈمن رانا محمد عظمت ذوالفقار علی قائم خانی ممبر امن کمیٹی محمد شاہد سیفی ایس ڈی او بلدیہ ملک عبدالحمید سب انجینئر بھی موجود تھے