ڈپٹی کمشنر سید محمد حسن رضا نےحاصل پور شہرکے ختم نبوت چوک میں آبشار کا افتتاح کیا
یہ شہر کا مین انٹری پوائینٹ ہے جس پر آبشار بنائی گئی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور عوام کو ایک اچھا ماحول میسر آسکے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد
حاصل پور ۔۔: ڈپٹی کمشنر بھاول پور سید محمد حسن رضا نے شہرکے مین انٹری پوائینٹ ختم نبوت چوک میں بنائی جانے والی آبشار کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کا مین انٹری پوائینٹ ہے جس پر یہ آبشار بنائی گئی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور عوام الناس کو ایک اچھا ماحول میسر آسکے اس سے قبل اس چوک ختم نبوت کا خوبصورت مونومنٹ بھی بنایا گیا ہے آبشار اور ختم نبوت مونومنٹ کی تعمیر سے اس چوک و شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے مقامی ایڈمنسٹریشن کی کوشش ہے کہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے ڈپٹی کمشنر بھاول پور سید حسن رضا نے اس کاوش کو سراہا اس موقع پر محمد ندیم چوہدری چیف آفیسر بلدیہ ملک محمد فہیم سب انجینئر بلدیہ چوہدری محمد طارق ٹھیکدار پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کے ممبران معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے علامہ اقبال پارک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا

