ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا مریم نواز ہسپتال مبارک پور کا دورہ
ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
مبارک پور (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقرا ناصر اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر(IRMNCH) ڈاکٹر احمد فواد کے ہمراہ مریم نواز ہسپتال مبارک پور کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ہسپتال عملہ کے رویے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
بیشتر مریضوں نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم چند افراد نے بعض انتظامی امور سے متعلق شکایات پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر اسد فاروق بھی موجود تھے

