Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ کا تفصیلی دورہ

DC Bahawalpur visits THQ AhmedpurEast
Advertisements

ہسپتال معائنہ کے دوران مریضوں نے بعض مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی

اسسٹنٹ کمشنرمحمد  نوید حیدر بھی انکے ہمراہ  تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں، انتظار گاہوں اور واش رومز کی مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی

Advertisements

بہاول پور +:احمدپور شرقیہ : ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محمد نوید حیدربھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول جنرل وارڈز، ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ادویات کی فراہمی، علاج معالجے کی سہولیات اور عملے کے رویے کے حوالے سے دریافت کیا۔ ہسپتال معائنہ کے دوران مریضوں نے بعض مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے واضح کیا کہ ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کے ساتھ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کرانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو محفوظ ماحول میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں، انتظار گاہوں اور واش رومز کی مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے ہسپتال کے احاطے میں موجود درختوں، پودوں اور گھاس کی باقاعدہ آبیاری کرنے اور درختوں کے تنوں کو پینٹ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ ہسپتال کا ماحول خوشگوار اور صحت افزا بنایا جا سکے۔