ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اپنے دفتر میں شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے
انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے
بہاول پور:6/ جنوری :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے اپنے دفتر میں شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور متعدد مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے زمین، ریونیو، بلدیاتی امور، صحت اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہر درخواست کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری افسران عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اوپن ڈور پالیسی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور انہیں براہِ راست اعلیٰ انتظامی افسران تک رسائی ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

