Advertisements

مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کا دورہ

"Deputy Commissioner Syed Hassan Raza Conducts Hospital Visit Following Maryam Nawaz's Instructions"
Advertisements

 ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس سے فائر سیفٹی، فائر فائٹنگ نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی ‬


بہاول پور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایم ایس سے فائر سیفٹی، فائر فائٹنگ نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔

Advertisements

انہوں نے پیڈز وارڈ، ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور حساس مقامات پر نصب فائر سیفٹی آلات، فائر ایکسٹنگوشرز، ایمرجنسی راستوں اور دیگر حفاظتی انتظامات کو موقع پر چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس، آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار اور مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کے محفوظ انخلاء کے لیے کیے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام انتظامات ہر وقت مکمل طور پر فعال اور درست حالت میں رکھے جائیں۔ فائر فائٹنگ آلات کی باقاعدگی سے چیکنگ، ایمرجنسی راستوں کی ہر وقت دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مشقوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی حفاظت ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مکمل تیاری ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے فائر سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے کسی بھی شعبہ میں فائر سیفٹی یا حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کوئی کمی یا خامی موجود ہو تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جا سکے۔