Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں میں غائب اور خراب مین ہول کورز کے پیش نظر ہنگامی دورے

DC Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور: ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شہر کے مختلف علاقوں میں غائب اور خراب مین ہول کورز کے پیش نظر ہنگامی دورے کیے اور سیورج کے مسائل کا موقع پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق احکامات پر 100 فیصد عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں سیورج نظام کی بہتری، مین ہول کورز کی فوری مرمت و تنصیب اور گٹروں کے ڈھکن لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے مقبول کالونی کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیورج کی صورتحال اور نکاسی آب کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر واسا کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے سیورج سسٹم اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیورج کے پانی کی نکاسی میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ سیورج کا پانی فوری طور پر ہینڈل کیا جائے اور نکاسی آب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واسا حکام کو کام کے معیار کو یقینی بنانے اور سیورج کے مسائل کا دیرپا اور مؤثر حل نکالنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisements