ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی پرسنل اسسٹنٹ ٹوڈپٹی کمشنر محمد شاہد اقبال تھہیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اور وہ ذاتی طور پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ڈپٹی کمشنر بہاول پور
بہاول پور: ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے پرسنل اسسٹنٹ ٹوڈپٹی کمشنر محمد شاہد اقبال تھہیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محمد شاہد اقبال تھہیم، محمد زاہد، محمد راشد اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اور وہ ذاتی طور پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

