Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی زیر صدارت 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

Deputy Commissioner Syed Hassan Raza Chairs Meeting on Arrangements for 21st International Cholistan Desert Jeep Rally
Advertisements

اس ایونٹ میں پاکستانی ریسرز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ریسرز کی شرکت خطے کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں مثبت انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ڈپٹی کمشنر بہاولپور


بہاول پور: ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیر صدارت 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایونٹ کی مجموعی تیاریوں، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Advertisements

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی ایک میگا ایونٹ ہے جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر چولستان اور بہاولپور ریجن کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کو اجاگر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستانی ریسرز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ریسرز کی شرکت خطے کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں مثبت انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 11 سے 15 فروری 2026 تک چولستان کے صحرائی علاقے میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ریلی کے شرکاء اور شائقین کے لیے عارضی خیمہ بستی، کھانے پینے کی معیاری سہولیات، پینے کے صاف پانی، طبی امداد اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈیراور فورٹ اور دیگر اہم مقامات سے ملحقہ سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شرکاء اور سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ ایک شاندار کلچرل فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں علاقائی ثقافت، دستکاری، روایتی کھانوں اور لوک فنون کو نمایاں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے واضح کیا کہ ریلی کے موقع پر ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی پلان اور دیگر سہولیات کے لیے بروقت اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ایونٹ کو محفوظ اور کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب، ایڈیشنل کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی