Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی زیرِ صدارت مین ہول کورز کی بحالی، آوارہ کتوں کی تلفی اور ستھرا پنجاب مہم سے متعلق اجلاس

Deputy Commissioner Syed Hassan Raza chaired a key meeting to review the restoration of manhole covers, the elimination of stray dogs, and progress under the Suthra Punjab cleanliness campaign.
Advertisements

اگر کسی مقام پر کھلا مین ہول حادثے کا سبب بنا تو متعلقہ افسران براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے,تمام محکمے آوارہ کتوں کی مؤثر تلفی یقینی بنائیں


بہاول پور: 10/ دسمبر :ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ صدارت مین ہول کورز کی بحالی، آوارہ کتوں کی تلفی اور ستھرا پنجاب مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں مین ہول بغیر ڈھکن کے نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقام پر کھلا مین ہول حادثے کا سبب بنا تو متعلقہ افسران براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، خاص طور پر بچوں، معذور افراد اور بزرگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام محکمے فوری طور پر اپنی ٹیمیں نوٹیفائی کرکے آوارہ کتوں کی مؤثر تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں کباڑیوں کی دکانوں کی چیکنگ کریں اور جہاں کہیں چوری شدہ گٹر ڈھکن برآمد ہوں، وہاں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، کیونکہ ان ڈھکنوں کی چوری شہری زندگی اور ٹریفک کیلئے سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی، صدر، خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور بھی اجلاس میں موجود تھے۔ باقی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت، صفائی کی بہتری اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے مشترکہ کارروائیوں کو تیز کیا جائے، تاکہ ستھرا پنجاب مہم کے اہداف بروقت حاصل کیے جاسکیں۔