Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

Meeting of District Peace and Interfaith Harmony Committee
Advertisements

اجلاس میں عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بہاول پور:29/جون ( )ڈپٹی کمشنربہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، علامہ عبدالرزاق شائق،احسان اللہ راحت، فقیر حبیب الرحمن، سید صلاح الدین جیلانی، صاحبزادہ محمد ریاض احمد اویسی، مخدوم سید سبطین بخاری، مفتی محمد کاشف، مفتی محمد جاوید مصطفیٰ، فادر پرویز سائمن او پی، بابر کامران پرویز، سردارطفیل جھاجھوٹ، محمد جاوید کریم خان، مخدوم سید کامران گیلانی،سید وسیم عباس بخاری،قاسم شاہد عباسی اوردیگر ممبران کمیٹی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خطہ بہاول پور امن کا گہوارہ ہے اورضلع بھر میں امن و امان، بھائی چارہ اور یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت و تحمل کو فروغ دیا جائے اور منبر و محراب سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الاضحی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور عید گاہوں کی صفائی ستھرائی سمیت شہر کے تمام مقامات پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے 10سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک، وٹرنری اور ریسکیو1122 سمیت میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ سیل پوائنٹس پر بیمار جانوروں کی فروخت پر ممانعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کو لانے کی ممانعت ہے اور اس سلسلہ میں مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مخصوص کئے گئے مقامات پر تلف کیا جائے اور اس سلسلہ میں لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جانوروں کی آلائشوں کی منتقلی کے لئے ویسٹ بیگز مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس میں محرم الحرام کے حوالہ سے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ قافلہ سفیران امن کے شرکاء ہر سال ضلع کی تمام تحصیلوں کا دورہ کر کے عوام الناس کو اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور اس سال بھی قافلہ سفیران امن کی جانب سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا جائے گا۔قبل ازیں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، انچارج ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ افسران نے عید الاضحی اور محرم الحرام کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات بارے بریف کیا۔بعدازاں صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس نے ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔

Advertisements