ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار کے ہمراہ احمد پور شرقیہ کا دورہ — اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ،ڈی ایس پی سعادت علی اورایس ایچ اوسٹی اکبرخان جوئیہ کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر بہاولپور کاڈی پی او کے ہمراہ احمدپورشرقیہ کے روٹس جلوس ہائے کا وزٹ،لائسنس داران ومنظمین جلوس سے ملاقات،محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار،اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ راجہ قاسم محبوب جنجوعہ،ڈی ایس پی سعادت علی اورایس ایچ اوسٹی اکبرخان جوئیہ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے سٹی احمدپورشرقیہ کے روٹس جلوس ہائے کا وزٹ کیا۔اس دوران لائسنسدارن اورمرکزی انجمن تاجران کے صدروجنرل سیکریٹری سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ لائسنسدارن و منتظمین جلوس و مجالس اورمرکزی انجمن تاجران کے صدر وجنرل سیکریٹری نے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکا شکریہ ادا کیا اور بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیہ نے ڈی پی او عبادت نثار کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔ڈیوٹی پرمامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کردیاگیاہے۔ ڈیوٹی میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہو نے سے روکا جائیگا۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔محرم لحرام کے سلسلہ میں تمام تر وسائل کو برؤئے کار لا کر ضلع بہاول پور میں عزادران کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ڈی پی او بہاول پور نے کہا کے ڈسٹرکٹ پولیس محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا گہانی صورت حال/ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔اس موقع پرنائب تحصیلدار غلام یٰسین شاکرعباسی، مرکزی صدر انجمن تاجران محمدارشدراجپوت،جنرل سیکریٹری آفتاب احمدخان ڈاہر،سید مظفرحسین شاہ، سید مبین شاہ رضوی، سرداراے ڈی خان جلوانہ، بلال حسین بھٹہ، محمدالیاس جعفری ودیگرموجودتھے۔