Contact Us

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا چوک منیر شہید پر قائم کیے گئے رمضان بازار کا معائنہ

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia's inspection of Ramadan Bazaar

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں شاندار انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم جنجوعہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

بہاول پور:5/اپریل ( )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے احمدپورشرقیہ تحصیل کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے چوک منیر شہید پر قائم کیے گئے رمضان بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ محمد قاسم جنجوعہ اور دیگر سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر آٹا، چینی، ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالزپر گئے جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی اور ان سے اشیائے خوردونوش کے نرخ، کوالٹی اور رمضان بازار میں دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آٹا کا تھیلا 450 روپے فی دس کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ میں 13 آئٹمز پر سبسڈی دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں شاندار انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نور پور نورنگا اور بنی شیل بہاول پور میں قائم کئے گئے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گندم خریداری اور باردانہ کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایف سی چوہدری ذوالفقار احمد ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران و متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ گندم خریداری مرکز میں آنے والے زمیندار و کاشتکاران کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں