Advertisements

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا کرونا ویکسی نیشن مہم کے اقدامات کا جائزہ

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia reviews Corona Vaccination Campaign
Advertisements

بہاول پور: 29/دسمبر( )ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گھر گھر تک کرونا ویکسی نیشن سہولت کی فراہمی کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں تاکہ کرونا سے محفوظ رہا جا سکے۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں کرونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر انیلا علی، ڈاکٹر خالد ارائیں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر گھر جا کر مہم کے دوران کرونا ویکسی نیشن کا دیا گیا ہدف حاصل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بریفنگ میں بتایا کہ گھر گھر کرونا ویکسی نیشن مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اس مہم کے دوران 7لاکھ 73 ہزار افراد کو کرونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 6 لاکھ 25ہزار افراد کی کرونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔