Advertisements

احمدپورشرقیہ: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، کا اچانک غلہ منڈی کھاد مارکیٹ کا دورہ

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia Surprise visit to fertilizer market
Advertisements

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار   ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، کا اچانک غلہ منڈی کھاد مارکیٹ کا دورہ، زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے والوں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور دوکانیں سیل کرادیں۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہا ول پور عرفان علی کاٹھیا ،  نے گزشتہ روز اچانک اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت    ڈاکٹر اشفاق احمد، اور تحصیلدار فہیم اشرف کے ہمراہ اچانک غلہ منڈی کھاد مارکیٹ کا دورہ  کیا۔ انہوں نے اس مو قع پر یوریا کھاد کی فروخت کا مشاھدہ کیااور کھاد  خریدنے والے کاشتکاروں سے معلومات حاصل کیں۔ ا س مو قع پر زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے پر دو دوکانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ جبکہ اس مو قع پر یوریا کھاد کنٹرول ریٹ پر فروخت کروائی ۔ اور کاشتکاروں سے معلومات  بھی حاصل کیں۔ انہوں نے اس مو قع پر صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر حاجی عبدالعزیز قریشی اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کھاد بنانے والی کمپنیوں سے  ڈیلروں   کا کوٹہ بڑھانے کے لئے بات کریں گے ۔ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر  صور  ت  میں تحفظ کریں گے۔ اس مو قع پر محمد شہزاد اعوان ، سجا داحمد ،  محمد نادر ،        محمدفیاض، اور شہبا ز بڈانی بھی موجود تھے ۔