Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے دفتر کرسمس کا کیک کاٹا

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia cut the Christmas cake in his office
Advertisements

بہاول پور: 24/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے دفتر میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹا۔ اس موقع پر پاسٹر سیمل فیروز، صدر پاکستان مسیحا پارٹی جنوبی پنجاب آصف بھٹی، ضلعی صدر پاکستان مسیحا پارٹی عمران مشتاق بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات کے لئے شاندار اقدامات کئے گئے ہیں اور وطن عزیز میں اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریاں بھی شانہ بشانہ شریک ہیں۔انہوں نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia cut the Christmas cake in his office 2