ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کا معائنہ کیا

irfan-ali-kathia-and-ibadat-nisar-inspected-cholistan-desert-rally-track

ریلی کے تمام انتظامات شاندار طریقے سے انجام دیے جائیں ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات

بہاول پور: 10/فروری ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار نے چولستان میں جا کر 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کا معائنہ کیااورٹریفک مینجمنٹ پلان، ریلی انتظامات، سپورٹس سرگرمیوں اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور اعوان، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمود آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میگا ایونٹ ہے اور ہر سال اس میگا ایونٹ کے موقع پر مقامی و بین الاقوامی سیاحوں اور شائقین کو شاندارڈیزرٹ ریلی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے جڑے کلچرل ایونٹس سے نہ صرف خطہ کی ثقافت کو پذیرائی ملتی ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کا سافٹ امیج بھی اجاگر ہوتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریلی کے تمام انتظامات شاندار طریقہ سے انجام دیئے جائیں اور ٹریفک مینجمنٹ پلان سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے 11فروری کو منعقد ہونے والے نیزہ بازی کے مقابلے کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور قائم کئے گئے پولیس کیمپ اور کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں