Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب

Deputy Commissioner Irfan Ali Kathia addressing a review meeting on development projects
Advertisements

بہاول پور: 30/دسمبر( )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبے مقررہ میعاد میں اعلیٰ معیارکے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22ئکے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ہیلتھ ڈاکٹر خالد چنڑ، ایکسئین بلڈنگز محمد نثار، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد فاروق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلڈنگ فرسٹ، سیکنڈ اور دیگر محکمہ جات کے منصوبوں کی تکمیل دئیے گئے اہداف کے مطابق کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22ئکے تحت ضلع بھر میں 176ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کے لیے 3068 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک1302 ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22ئکے تحت 89 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں کے لیے3404 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 1694ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئی شامل کی گئی 27ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔ ان سکیموں کے لیے808 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 70ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کیے گئے ہیں۔