ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک اوچ شریف کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے دونوں ہسپتالوں کے ایمرجنسی،آؤٹ ڈور،لیبر روم، آپریشن تھیٹر،فارمیسی اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا
رورل ہیلتھ سنٹر کواپ گریڈ کر کے د20 بیڈ سے بڑھا کر60 بیڈ پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مساوی کیا جارہا ہے۔ جس پر375 ملین روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ایکسیئن بلڈنگ کی بریفنگ
احمد پور شرقیہ + اوچ شریف 23/جولائی ( نامہ نگار+ کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک اوچ شریف کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں ہسپتالوں کے ایمرجنسی،آؤٹ ڈور،لیبر روم، آپریشن تھیٹر،فارمیسی اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی سہولیات سمیت ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج معالجے اور سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اور ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرناحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ نے تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ میں بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کواپ گریڈ کرنے کے بعد20 بیڈ سے بڑھا کر60 بیڈ پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مساوی کیا جارہا ہے۔ جس پر375 ملین روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

