ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ کمشنر صدر، بہاولپور ضلع سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع علماء و ذاکرین، جلوس و مجالسِ کے لائسنس داران، امن کمیٹی کے ممبران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے, جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور لائسنس داران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی
بہاول پور:14/جون: ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ کمشنر صدر، بہاولپور ضلع سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع علماء و ذاکرین، جلوس و مجالسِ کے لائسنس داران، امن کمیٹی کے ممبران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور لائسنس داران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پورمذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے پر امن خطہ ہے اور یہاں کے لوگ پرامن اور صلح جو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کوبرقرار رکھنے کے لیے علماء کرام منبر ومحراب سے امن اور بھائی چارے کا درس دیں اور بھائی چارے، رواداری اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے روٹس کی مرمت، دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، نکا س آب اور سٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد حسن اقبال نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کوبرقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوس روٹس اور اوقات کار پر عمل درآمد کرایا جائے۔اجلاس میں ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے بعد ازاں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔