ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ڈ ی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ضلع بھر میں محرم الحرام کے موقع پر تمام حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا فون نمبر ہمہ وقت فعال ہے
بہاول پور: 28 جون: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے عاشورہ محرم الحرام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا معائنہ کیا جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ضلع بھر میں محرم الحرام کے موقع پر تمام حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر کوتفصیلی بریفنگ میں انچارج کنٹرول روم نے بتایا کہ کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کے نمائندگان اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا فون نمبر ہمہ وقت فعال ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ہدایت کی کہ حساس جلوس و مجالس کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جائے۔مزیدبرآں ضلعی کنٹرول روم میں ہر وقت مستعد اور تربیت یافتہ سٹاف فرائض انجام دیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں محرم الحرام سیکورٹی و انتظامی امور کے اعلیٰ اقدامات کئے گئے ہیں اور کنٹرول روم میں حساس مقامات کی کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے خصوصی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔عزاداری جلوسوں اور مجالس عزاء کو پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مانیٹرنگ فراہم کی گئی ہے۔