Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کا دریائے ستلج کے سیلابی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ 

DC Baawapur Dr Farhan Farooq
Advertisements

 اوچ شریف کے علاقے موضع رسول پور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ رسول پور اور کچی شکرانی کی آبادی دریائی کٹاؤ سے متاثر ہوئی ہے 

بہاول پور+احمد پور شرقیہ  27/اگست : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل صدر کے علاقے بستی لال پیر اور موضع جلال آباد کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور سیلابی کٹاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں اوچ شریف کے علاقے موضع رسول پور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ رسول پور اور کچی شکرانی کی آبادی دریائی کٹاؤ سے متاثر ہوئی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے جھانگڑہ  فلڈ بند کا بھی خصوصی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو متاثرہ آبادیوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اس لیے دریائی بیٹ میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ متاثر ہونے والی آبادیوں کے انخلاء کیلئے متعلقہ علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں کے افراد بروقت اپنے انخلاء کو یقینی بنائیں اور اپنے مال مویشیوں کو لے کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایمرجنسی ریسکیو 1122، ریونیو،ہیلتھ،لائیو سٹاک،پولیس،انہار اور دیگر تمام متعلقہ محکمے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ضلعی انتظامیہ متاثرین کے بروقت انخلاء اور محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کے لیے جاری سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے علاقہ مکینوں سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سیلاب سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دریا ستلج میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے زمیندارہ بندوں کی مرمت اور مضبوطی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سیلابی پانی اور اس کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں متعدد زمیندارہ بندوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری لگا کر مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور بندوں کی مرمت اور مضبوطی کا کام بھی ساتھ کے ساتھ جاری ہے۔