Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیرصدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq Chairs District Peace Committee Meeting
Advertisements

امن و امان کی، اتحاد بین المسلمین کے اقدامات اور انتظامی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا, جلوسوں کے روٹس پرمؤثر ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جائےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

بہاول پور: 8/اگست :ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس عزاکے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات اور دیگر انتظامی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و صدر، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندگان اور متعلقہ انتظامی محکموں کے افسران موجود تھے۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی مرمت و دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے کام بروقت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر بجلی، کیبل نیٹ ورک اور ٹیلی فون کی جھولتی تاروں کوبھی درست کرایا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پرمؤثر ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جائے تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام منبر ومحراب سے امن، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کے فلسفے کو فروغ دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔ اس موقع پر علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاو ل پور پرامن خطہ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ علمائے کرام نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ملک میں امن و استحکام اور سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔