Advertisements

تحصیل امن کمیٹی و لائسنس ہولڈرز کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر اور ڈی ایس پی محمد جاوید اختر کی بھی شرکت

Deputy Commissioner Chairs Meeting of Tehsil Peace Committee and License Holders; Assistant Commissioner Ms. Iqra Nasir and DSP Muhammad Javed Akhtar Also Attend
احمدپور شرقیہ : اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر اور ڈی ایس پی محمد جاوید اختر چوہدری تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں جسکی ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی
Advertisements

اجلاس میں محرم کے روایتی جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کے لئے درکار انتظامات پر جامع مشاورت کی گئی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں 

احمد پور شرقیہ : ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضاکی زیرِ صدارت تحصیل امن کمیٹی  کے اراکین اور لائسنس ہولڈرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر  محترمہ اقراء ناصر اور ڈی ایس پی   محمد جاوید اختر چوہدری،  سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء کی آراء، تجاویز اور مسائل کو تفصیل سے سنا گیا جبکہ محرم الحرام کے روایتی جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے درکار انتظامات پر جامع مشاورت کی گئی۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضانے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور عزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ تمام جلوس اور مجالس پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔