ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا مختلف ٹرک ہوٹلوں کا اچانک معائنہ گندم سے بھرے 3 ٹرک پکڑ لئے
Advertisements
بہاول پور:15/ اپریل : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ گندم کی غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انھوں نے گزشہ شب ضلع میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے قائم چیک پوسٹوں کا اچانک معائنہ کیا۔اسی دوران انہوں نے کے ایل پی روڈ پر موجود مختلف ٹرک ہوٹلوں کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں گندم سے بھرے 3 ٹرک چھپائے گئے تھے ان کے پاس فوڈ گرین لائسنس اور پرمٹ نہ تھا۔گندم سے بھرے ٹرک قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے متعلقہ تھانہ کے انچارج کے حوالہ کردیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔