Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

Deputy Commissioner Bahawalpur Syed Hassan Raza visits Tehsil Headquarters Hospital Ahmadpur East
Advertisements

مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے متعلقہ حکام کو ہدایت , اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے


   احمد پور شرقیہ  : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں  گے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر نے شعبہ حادثات، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، مختلف وارڈز، شعبہ ریڈیالوجی، فارمیسی، تشخیصی لیبارٹری، ایکسرے روم اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے طبی سہولیات، علاج معالجے اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ضروری ادویات کی دستیابی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے تاکہ شہریوں کو سرکاری ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں ۔