Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا گورنمنٹ پرائمری سکول نور محمد چنڑ فتووالی کا اچانک دورہ

Deputy Commissioner Bahawalpur made a surprise visit to Government Primary School
Advertisements

بہاول پور:12/ اکتوبر:  ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے گورنمنٹ پرائمری سکول نور محمد چنڑ فتووالی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھراور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں زیر تعلیم طلباء سے ملاقات کی اور درس و تدریس کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ تعلیم ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر  بنیادی مرکز صحت فتو والی گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہ بنیادی مرکز صحت کے مختلف شعبہ جات میں گئے۔ انھوں نے صفائی ستھرائی کے کاموں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔