ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا ضلع کونسل بہاول پور کا دورہ

بہاول پور11/جنوری ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے ضلع کونسل بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے منعقدہ اجلاس میں متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید نے ضلع کونسل کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی اسکیموں، ہیومن ریسورسز، مشینری کی دستیابی اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ضلع کونسل کی مختلف برانچوں کے انچارج نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نے کہا کہ ضلع کونسل کو فعال بنانے کے لئے تمام افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاقے کے لوگ ریلیف حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل کے افسران و سٹاف بہتر انداز میں اپنی ذمہ داری ادا کریں اور عوامی فلاح وبہبودکے منصوبہ جات اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔