Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خاں کے ہمراہ تحصیل حاصل پور کا تفصیلی دورہ

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq
Advertisements

انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول حاصل پور کے دورہ کے دوران کلاس رومز،سکولوں کی لائبریری اور سائنس لیب کا بھی معائنہ کیا

 ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور مریضوں کی نگہداشت کے امور کا بھی  جائزہ لیا

Advertisements


حاصل پور  ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خاں کے ہمراہ تحصیل حاصل پور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول حاصل پور کے دورہ کے دوران کلاس رومز،سکولوں کی لائبریری اور سائنس لیب کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور مریضوں کی نگہداشت کے امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف  وارڈز کے معائنے کے ساتھ ادویات کا سٹاک چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے حاصل پور مین بازار،،میونسپل آفس، علامہ اقبال پارک حاصل پور اور سستا ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا۔