Advertisements

ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ ڈاکٹر محمد اظہر کا مریم نواز ہسپتال مبارک پور کااچانک  دورہ 

Deputy District Health Officer AhmedpurEast Dr Muhammad Azhar visits Mubarakpur Hospital
Advertisements

مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر زور,دورے کے دوران ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے بھی براہ راست معلومات حاصل کیں۔

مبارک پور(نامہ نگار)    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) تحصیل احمد پور شرقیہ  ڈاکٹر محمد اظہر خان نے مریم نواز ہسپتال مبارک پور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ۔  ہسپتال میں جاری ریویمپنگ (تجدید کاری) کے کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت دی کہ تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ہر پہلو میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ دورے کے دوران ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے بھی براہ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اورسکریٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ادویات سے لے کر علاج معالجے تک ہر چیز بغیر کسی معاوضے کے مہیا کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر  طبی سہولیات  دستیاب ہوں۔

Advertisements