پاکستان کی 75سالہ تقریبات کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام ویبینار منعقد کیا گیا۔ عنوان پاکستان کا 75سالہ سفر اور تاریخ کے اسباق تھا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے تعارفی کلمات میں کہاکہ ہمیں 75سالہ تقریبات مناتے ہوئے جہاں پاکستان کے قیام کے مقاصد اور منزل کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنا ہے وہیں رب کے حضور سجدہ شکر بجالانا ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور قائداعظم اور ان کے رفقاء کے احسانات کو یاد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور اس کے مختلف پراجیکٹس ملکی ترقی میں شامل ہیں۔ اس موقع پر معروف صحافی، کالمسٹ مجیب الرحمن شامی، جسٹس ریٹائرڈ ناصر ہ جاوید اقبال اور معروف نیوز اینکر کالمسٹ اوریا مقبول جان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔ ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور معاشی و سیاسی استحکام کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے وائس چانسلر، ڈین اور مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا۔