Contact Us

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسری دو روزہ بین الاقوامی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس

Department of media studies conference

ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دوسری دو روزہ بین الاقوامی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس منعقد کی گئی جس کا موضوع ہمعصر دنیا میں میڈیا، سائنس اور سوسائٹی تھا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کانفرنس کے انعقاد پر ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ کانفرنس میں ملک کے نامور دانشور، صحافی، اساتذہ اور غیر ملکی ماہرین شرکت کر رہے ہیں جن کے تجربات اور خیالات سے ہمارے اساتذہ اور طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے اور اسی وجہ سے اسے مملکت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی اس کی اہمیت کے پیش نظر کسی مملکت کا پانچواں ستون قرار دیا جا سکتا ہے اور میڈیا اور اکیڈمیا ملکر کسی ملک اور سوسائٹی کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے موضوع کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے جہاں سوسائٹی کے ہر طبقے کو تبدیل کیا ہے وہیں میڈیا بھی پرنٹ، الیکٹرانک سے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ لہذا یہ کانفرنس ہمارے طلباء وطالبات کو ان پہلوؤں سے آگاہی دینے اور ہم آہنگ کرنے کا باعث ہو گی۔ انہوں نے گزشتہ سالوں میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں طلباء وطالبات کو عملی صحافت سے روشناس کرانے کے لیے کی جانے والی عملی تربیت اور ویبینار ز، سیمینارز اور کانفرنسز کے ذریعے فکری تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پہلو طلباء وطالبات کے پروفیشنل کیریئر میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ کانفرنس سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی،چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان، ممتاز دانشور، سابق وزیر اطلاعات و نشریات جاوید جبار، ممتار صحافی تجزیہ نگار مظہر عباس، طلعت حسین، اطہر کاظمی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈائریکٹر سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی، پروفیسر یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ ڈاکٹر گراہم مرڈرک، پروفیسر ٹاؤن سن یونیورسٹی میری لینڈ امریکہ، پروفیسر رؤف عارف، چارلس یونیورسٹی چیک ری پبلک ڈاکٹر سوزٹ، پروفیسر یونیورسٹی آف موہانسبرگ جنوبی افریقہ ڈاکٹر ویلے ڈوڈاکسی، پروفیسر میلے یونیورسٹی سویڈن پیلے پرومیکیسن نے بھی آن لائن خطاب کیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر عابدہ نورین اور سیکرٹری رضاماجد تھے جبکہ کانفرنس کے پانچ سیشنز میں 30ریسرچ پیپر پیش کیے گئے۔افتتاحی سیشن کی میزبانی ڈاکٹر عابدہ نورین اور آغاصدف مہدی نے کی جبکہ سیشن کی صدارت ڈاکٹر مصور حسین بخاری، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کی۔

مزید پڑھیں