محکمہ زراعت کے چھاپے ، تین ہزار بوری یوریا برآمد کرکے کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) محکمہ زراعت کے چھاپے ، تین ہزار بوری یوریا برآمد کرکے کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی۔ تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے اور زراعت آفیسر کامران جبار نے تین ہزار بوری یوریا مختلف گوداموں سے برآمد کر کے کاشتکاروں میں کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ روزانہ ہزاروں بوری یوریا کھاد کسانوں کو کنٹرول نرخوں پر فروخت کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا مقامی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا عملہ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بھر پور کاروائی کررہے ہیں۔