Advertisements

احمدپورشرقیہ محکمہ زراعت  کا چھاپہ، دو سو بوری سے بھرا یوریا کھاد کا ڈالہ پکڑ کر کنٹرول نرخوں پر کھاد فروخت

Agriculture Dept
Advertisements

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) محکمہ زراعت  کا چھاپہ ، دو سو بوری  سے بھرا یوریا کھاد کا ڈالہ پکڑ کر کنٹرول نرخوں پر کھاد فروخت کروادی ۔ تفصیل کے مطابق دو سو بوری سے بھر ا یوریا کھاد کا ڈالہ دوکاندار  زائد نرخوں پر  فروخت کرکے باہر بھجوادیاہے۔ جس پر محکمہ زراعت کے آفیسر کامران جبار، اور محمد عاقب نے کھاد سے بھرا ہوا ڈالہ اپنی تحویل میں  لے کر اسے کاشتکاروں کو کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادیا۔ اس مو قع پر زراعت آفیسر کامران جبار نے کہا کہ ڈیلر اپنے پوائنٹ پر کھاد انلوڈ کرکے کنٹرول نرخوں پر فروخت کریں۔  بلیک مارکیٹنگ پر کھاد فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔