Advertisements

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر مختار احمد ملک نے جماعت ششم میں داخلے کیے یونیفارم اور بیگ فری تقسیم کیے

district education officer secondary Dr Mukhtar Ahmed Malik
Advertisements

داخلہ مہم 2025 کے ضمن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں تقریب , طلباء کے والدین اور سکول منیجمنٹ کے اراکین نےبھی شرکت کی

 چنی گوٹھ (نامہ نگار)داخلہ مہم 2025 کے ضمن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں  ڈاکٹر مختار احمد ملک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری  بہاولپور نے جماعت ششم میں داخلے کیے  یونیفارم اور بیگ فری تقسیم کیے۔۔اس تقریب میں طلباء کے والدین اور سکول منیجمنٹ کے اراکین نےبھی شرکت کی

Advertisements

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق  پڑھو پنجاب اوربڑھو پنجاب سرکاری سکول معیاری سکول کے تحت داخلہ مہم آگاہی کے حوالہ سے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ حافظ عبداللطیف رحمانی گرواں اور سٹاف ممبران و اراکین کی کاوشوں کی  ستائش کی  اور ادارہ ہذا میں خطاطی پینٹنگ اور  شجر کاری کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مزید بہتری کیلئے ڈاکٹر مختار احمد ملک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ونگ بہاولپور نے ہدایات جاری کیں خصوصاً سائنس لیب اور لائبریری کو مزید فعال  بنانے پر زور دیا اور سائنس ٹیچرز  کی  ڈیلی بیس پر پریکٹیکل اور ایکٹیویز اور ماڈلز تیار کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔اور داخلہ مہم کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں